بڑے ممالک پاکستان کے نقصان کا ازالہ کریں،عمران خان کی پہلی بیوی جمائما
لندن: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے ممالک پاکستان کے نقصان کا ازالہ کریں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک شخص یا گروہ کے بس کی بات نہیں ۔جو ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں انہیں پاکستان جیسے ملکوں میں آنے والی تباہی کا ازالہ خد کرنا چاہیے۔
Important to stress that this is too big a catastrophe for individual philanthropy. Countries that have contributed most to the climate crisis should pay reparations/ consider debt relief for those countries on the frontline like Pakistan thro’ no fault of their own. https://t.co/6yH5KHyUTi
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 16, 2022
عمران خان کی پہلی بیوہ جمائما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملکوں کا ماحولیاتی بڑی تبدیلیوں میں کوئی کردار نہیں ایسے ممالک کا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔