آرمی چیف کی تقرری؛ آئین کے مطابق سمری کو دیکھیں،سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کا صدر کو مشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی سمری ارسال کیے جانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی سے ملاقات ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی اور صدر مملکت کے درمیان زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی۔ صدر نے وزیر اعظم ہاؤس سے منظور ہونے والی سمری کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو اعتماد میں لیا۔
صدر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو وزیراعظم کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری پر بریفنگ دی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے ہدایت کی کہ آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے اس کے مطابق سمری دیکھیں، اگر درست ہے تو سمری نکال دیں۔
چیئرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے، ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں۔
مزید پڑھیں؛ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کابڑا فیصلہ
آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فوری طور پر سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔
دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر سیکریٹریٹ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
صدر آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کريں گے۔ وزیراعظم میازن محمد شہباز شریف نے سمری صدر پاکستان کو ارسال کی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔