راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو ایک بجے شروع ہوگا، سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی

 راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو ایک بجے شروع ہوگا،  سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے کہا ہے کہ راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

 

چیئرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم  عمران خان نے 26 نومبر کی کال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب لوگ راولپنڈی کےحقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

 

انہوں نے مزید  کہا کہ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہو، آزاد قوم ہمیشہ ہی کے لئے خوشحال ہوتی ہے، قوم تب تک چپ ہوکر نہیں بیٹھے گی جب تک آزاد نہ ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی تحریک انصاف نے مزید کہا کہ میں اس حال میں آپ کے پاس آرہا ہوں آپ سب  نے میرے لیے راولپنڈی آنا ہے۔