حکومت نےسابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا

حکومت نےسابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا


اسلام آبادحکومت نے لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائداور سابق وزیر اعظم  نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے۔

 

نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد مو جودہ حکومت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو آئندہ پانچ سال کے لیے نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، وہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے اُن کے پتے پر پاسپورٹ بھجوایا۔

 

واضح ہے کہ عدالتوں میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سابق حکومت نے نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا اور پھرسابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے تجدید شدہ پاسپورٹ جاری کرنے سے  بھی انکار کردیا تھا، جس کے بعد سے سابق وزیر اعظم  نوازشریف لندن میں ہی مقیم تھے۔

 

 

حکومت نےسابق وزیر اعظم  نواز شریف کو رواں سال عام پاسورٹ پہلے ہی جاری کردیا تھا، قواعد و ضوابط کے مطابق سابق صدور اور سابق وزرائے اعظم سفارتی پاسپورٹ رکھنے کا حق رکھتے ہیں۔

 

یہ بھی یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف بھی پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے چکے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما متعدد مقامات پر اس بات کا ذکر بھی کرچکے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف دسمبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ اس خدشے کا اظہار سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی بھی کرچکے ہیں اور آج بھی انہوں نے اس بات کو لانگ مارچ دوبارہ شروع ہونے کے موقع پر کارکنان سےایک بڑے خطاب میں دہرایا۔