وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز
شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل) کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں ملک
کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم آفس میں
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور
کرے گی۔
ایجنڈے کے مطابق کابینہ سپریم کورٹ لاہور
رجسٹری کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کی سمری کی منظوری دے گی جبکہ دیگر ممالک کو پاکستان
کے آن لائن ویزا سسٹم میں شامل کرنے کی سمری کی بھی منظوری دی جائے گی۔
توانائی کی بچت سے متعلق روڈ میپ کی منظوری
بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کابینہ اجلاس 30 ستمبر اور 10 اکتوبر کو ہونے والے
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گا۔
