سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

لاہور: چئیرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم  عمران خان نیازی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔

 

پاکستان کی موجودہ  سیاسی صورتحال میں سفارتی حلقے بھی متحرک ہوگئے۔

 

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر اور رمیز راجہ نے زمان پارک لاہور میں سابق وزیر اعظم  عمران خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی سی بی چیئرمین اور انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعظم  عمران خان نیازی کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سفارتخانے کے وفد کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا سختی  سے جائزہ

 

سابق وزیر اعظم  عمران خان نیازی کو بتایا گیا انگلش ٹیم 17سال بعد 27نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔

 

سابق وزیر اعظم  عمران خان نیازی نے اپنے لانگ مارچ اور 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔

 

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے بھی سلسلے میں برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔

 

مزیدپڑھیں: لانگ مارچ ختم؛ سابق وزیر اعظم  عمران خان نیازی نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

 

پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا سختی سے  جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود حکام سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 26 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تینوں میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جب کہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔