26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی

 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی  نے کہا کہ 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، مجھے ان کی منصوبہ بندی کا پہلے سے ہی  علم ہے اور میں اِن سے  آگے کی پلاننگ کررہا ہوں۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کہا ہے کہ یہ جس کو مرضی چاہیں آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اب یہ لوگ دونوں طرف سے مکمل  پھنس چکے ہیں۔

 

مزیدپڑھیں: لانگ مارچ اب ختم؛ سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے کہا کہ الیکشن کرواتے ہیں تو یہ لوگ فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا بڑا خطرہ ہے، ہماری کوشش ہے جلداز جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، اور نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل بھی نہیں ہے۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی میں گھڑی والے معاملے پر عدالت جارہا ہوں

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے کہا کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں لیکن  میرا صرف اور صرف  ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دیں، الیکشن کی تاریخ دیں اس کے بعد ساری بات چیت ہوگی۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کرپشن کی داستان سے پوری دنیا واقف ہے، میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ اور کچھ نہ نکال سکے، گھڑی والے معاملے پر بھی میں  عدالت جارہا ہوں، پورا یقین ہے عدالت میں یہ پراپیگنڈا پورا کا پورا  عیاں ہوجائے گا، انہوں نے کبھی عوام کی طاقت کو سمجھا نہیں ہے۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے کہا کہ شہباز شریف لندن کی عدالت میں بھی پھنس چکا ہے، لگتا ہے یہ وہاں بھی آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرے گا۔

 

 کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال، سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی

 

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے نے لانگ مارچ ختم کر کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی ہے۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے ’’حقیقی آزادی‘‘ مارچ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری تحریک نہیں روکے گی، 26 نومبر کو شفاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں گے، ساری قوم حقیقی آزادی کے لئے مل کر ہمارے ساتھ جدوجہد کرے اور پنڈی پہنچے، اگلے ہفتے پنڈی میں سب سے ملاقات ہوگی جہاں میں تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا بھی اعلان کروں گا۔