میں پاکستان کاایک ایسا وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ بھی خود خریدتا ہے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول نے کہا کہ میں پاکستان کاایک ایسا وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ بھی خود خریدتا ہے اور ہوٹل کا بل بھی خود ہی ادا کرتا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اور اگر ایسا کرتا بھی تو یہ میرا بطور وزیر خارجہ یہ استحقاق ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کہا کہ میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کو ہوا ہے، دیگر لوگ شاہد چھوٹیاں منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں مگر یہ میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا، میرے بیرون ملک دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشیززیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوئے۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد ملی تو بہت برا ہوگا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زارداری
بلاول بھٹو زارداری صاحب نے کہا ہے کہ آپ ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں، دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کے بجائے غریب ممالک کوزیادہ سے زیادہ فائدہ دیں۔