لانگ مارچ اب ختم؛سبق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے لانگ مارچ ختم کر کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو 26 نومبر کو سیدھا راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔
لانگ مارچ کے شرکا سے ایک ویڈیو خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے ’’حقیقی آزادی‘‘ مارچ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو ہماری تحریک ہے یہ کبھی نہیں روکے گی، 26 نومبر کو ہم صاف اور شفاف انتخابات کا قوی مطالبہ کریں گے، ساری قوم حقیقی آزادی کے لیے مل کر ہمارے ساتھ جدوجہد کرے اور پنڈی پہنچے، آنے والے ہفتے پنڈی میں سب سے ملاقات ہوگی جہاں میں تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا بھی اعلان کروں گا۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے کہا کہ ہماری اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ نے ان کو کرپٹ کہا ہے، میرا صر ف ایک سوال ہے کہ ایک دم یہی لوگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کے لیے بلکل ٹھیک ہو گئے، مان لیتے ہیں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے سازش نہیں کی مگر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد تو روک سکتے تھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ وہ کیا چیز تھی کہ سوا تین سال کے بعد یہ لوگ اسٹیبلشمینٹ کے لیے اچھے ہوگے، ایسی کیا چیز تھی کہ پھر ان کو ہمارے اوپر مسلط کردیا، اب سات مہینے کے بعد کوئی ایک ایسی چیز بتائیں جس میں زارہ سی بھی بہتری آئی ہو۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وفاقی اکائیوں کی پارٹی ہے جو ملک کو بچا سکتی ہے، انہوں نے حکومت میں آنے کے بعد قانون بدل کر 1100 ارب روپیہ بھی ہضم کر لیا ہے، اس پر انہیں پورا پورا ہرجانہ ہوگا اور پاکستانی قوم دیکھے گی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں سے مجھے انصاف کی امید نہیں، اس لیے جیو اور میر شکیل کے خلاف امریکا، برطانیہ اور دبئی(یواے ای) میں بھی ان پر کیس کروں گا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان سب کا منہ بند کرنے کے لیے میاں بیوی کی ویڈیو گھر بھیجی گئی اور سینیٹر کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا اور اسے کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کا ساتھ چھوڑ دو۔
