سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق بیان پر مکر گیے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر کی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق دیے گئے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے۔
تحریک انصاف پی ٹی آئی چئیرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کیاور ایک صحافی نے جب چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سوال کیا تو سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے جواب دیا کہ مجھے اس چیز کا علم نہیں، میں نے کبھی چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ بارے میں گفتگو نہیں کی۔
تاہم جب ریکارڈ سے چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی نے ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران آٹھ جولائی کو خوشاب جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ مجھے آج پتہ چلا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو حکومت نے رشوت کے طور پر بڑا عہدہ دیا، جس سے بڑا پیسہ بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: جنرل (ر) باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلے بوائے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی
جب ایکسپریس اردو نیوز نے کسٹم ذرائع سے معاملے کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تو حکام نے بتایا کہ ایسے عہدوں پر سینئر ترین افسر کو ہی لگایا جاتا ہے، جب کہ چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ میرٹ پر تھی۔