رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کاپاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا بڑا فیصلہ

رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کاپاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا  بڑا فیصلہ 

پشاور: ایم این اے ناصر موسی زئی کا پاکستان تحریک انصاف پارٹی چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کرنے کا  کا فیصلہ کرلیا۔

 

جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی بڑی  دعوت دی جس پر ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت کو  قبول کرلی۔

 

ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آنے والے  ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ ناصر موسی زئی نے کہا  ہےکہ سابق گورنر شاہ فرمان نے پاکستان تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کا اختیار سابق گورنر شاہ فرمان کے پاس تھا، پارٹی میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ چلنا بھی مشکل تھا۔